اترپردیش میں پیدا شدہ تازہ ترین سیاسی ہلچل اور حکمراں سماج وادی پارٹی کے
داخلی انتشار کے درمیان ریاست میں قریب آتے ہوئے اسمبلی انتخابات کے پیش
نظر مسلمانوں کے تذبذب کو دیکھتے ہوئے شاہی جامع مسجد کے امام مولانا سید
احمد بخاری نے
مسلمانوں کو اپنا سیاسی متبادل تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔شاہی امام نے یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست، سیاست ہوتی ہے کوئی عقیدہ نہیں۔سیاست میں ہر پانچ برس کے بعد مسلمانوں کو اپنے اور ملک کے مفادات کو سامنے رکھ کر اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔